ابنا: پاکستان مین مسلم لیگ نون اور جماعت اسلامی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ہونے والے ابتدائی مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔بدھ کو لاہور میں ہونے والے ان مذاکرات میں مسلم لیگ نون کی جانب سے حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق اور ملک پرویز سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی جبکہ جماعت اسلامی لاہور کے صدر میاں مقصود امیر العظیم سمیت دیگر رہنماوں کے ہمراہ شرکت کی۔ذرائع کے مطابق، جماعت اسلامی نے لاہور سے تین قومی اور چھے صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر مسلم لیگ کی حمایت طلب کی تھی جبکہ نون لیگ کی جانب سے جماعت اسلامی کی اس خواہش پر مثبت ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔البتہ نون لیگ کی مذاکراتی کمیٹی کے مطابق جماعت اسلامی کی ڈیمانڈ کو اعلی قیادت تک پہنچا دیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
9 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 407911
سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ابتدائی مذاکرات کے دوران جماعت اسلامی کے مطالبات پر مسلم لیگ ن نے مثبت ردعمل کا اظہار نہیں کیا